کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ، ارشد حسین جمالی نے کہا ہے کہ لائبریری علم کا خزانہ اور ترقی کا دروازہ ہے، طلباء کو چاہیئے کہ وہ اس قیمتی اثاثے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور مقابلے کا ہےجو طلباء علم سے جتنی زیادہ وابستگی رکھیں گے وہی کامیابی کی منازل طے کریں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد محمد رمضان اشتیاق بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے اور لائبریری وہ مقام ہے جہاں ہر قسم کا علم باآسانی دستیاب ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی عمر کے اس اہم مرحلے میں علم کے حصول کو ترجیح دیں کیونکہ یہی عمر سیکھنے اور اپنی شخصیت کو نکھارنے کی بہترین مدت ہے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل کو مطالعہ کی جانب راغب کریں تاکہ ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597142