لائنل میسی کی جاندار واپسی، ارجنٹائن نے یوروگوئے کو شکست دے کر ساﺅتھ امریکہ ورلڈکپ کوالیفائنگ گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی

165

بیونس آئرس ۔02 ستمبر (اے پی پی) شہرہ آفاق فٹ بالر لائنل میسی نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے بعد میدانوں میں جاندار واپسی کی ہے، میسی نے یوروگوئے کے خلاف واحد اور فیصلہ کن گول سکور کر کے ارجنٹائن کو ساﺅتھ امریکہ ورلڈکپ کوالیفائنگ گروپ میں ٹاپ پوزیشن دلا دی۔ میسی نے رواں برس کوپا امریکہ فٹ بال کپ فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد انٹرنیشنل فٹ بال کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے فیصلہ واپس لے لیا۔