لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کا جوان شہید، دو خواتین زخمی ، آئی ایس پی آر

70

راولپنڈی۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کا جوان شہید، دو خواتین زخمی ہوگئیں، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فرسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا، بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔