32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںلائن سٹاف کو سیفٹی آلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے...

لائن سٹاف کو سیفٹی آلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو

- Advertisement -

ملتان ۔ 22 مئی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نےلائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سیفٹی آلات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق آپریشن اور جی ایس او سرکلوں کے لائن سٹاف کے لئے حفاظتی اور تکنیکی میٹریل جاری کیاگیاہے۔

ان میں 80سیفٹی بیلٹس، 11جوڑے سیفٹی شوز، 260سیفٹی ہیٹ، 95ڈی ایس اسٹکس، 185جوڑے ٹول بیگز، 3250کٹنگ پلائرز، 715جوڑے ورکنگ گلوز،95ایل ایم نائف،9ریچٹ لفٹنگ ہوسٹ،3400لائف سیونگ چین،9ایف جی لیڈر اوردیگر ضروری آلات شامل ہیں۔ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فوری طورپر متعلقہ سٹورز سے سیفٹی آلات وصول کرکے لائن سٹاف کو فراہم کئے جائیں اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600229

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں