حب۔ 07 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان کی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ حب کے محکمہ لائیو اسٹاک محکمہ ہیلتھ کی عوام الناس کو آگاہی مہم سوک سینٹر حب کانفرس ہال میں منعقد ہوئی ہے ۔نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے احکامات کی روشنی میں کانگو وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ حب کے محکمہ لائیو اسٹاک،
محکمہ ہیلتھ کی جانب سے عوام الناس کو آگاہی مہم سوک سینٹر کانفرس ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حب محمد ابراھیم دودا چیرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو فیض محمد شیخ وائس چیئر میں حب سرور مگسی چیرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ ودیگر یوسیز چیرمین سمیت کونسلران اور حب کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان درالحکومت کوئٹہ میں چند روز قبل گانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جسکے پیش نظر سوک سینٹر حب کانفرس ہال میں آگاہی مہم منعقد ہوئی تاکہ لوگ گانگو وائرس سے محفوظ رہیں