لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 69 فیصد اضافہ

92

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں (ایل سی ویز)، وینز اور جیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی سے اپر یل 2025ء تک کی مدت میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 28063 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 69 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 16631 یونٹس کی فروخت ہوئی تھی، اپر یل میں 2592 یونٹس لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اپر یل کے مقابلہ میں 58 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اپر یل میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 1642 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی، مارچ کے مقابلہ میں اپر یل میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کی کمی ہوئی تھی، مارچ میں لائیٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کے 2968 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔