لابنگ لو ٹینس ٹورنامنٹ (آج) اسلام آباد میں شروع ہو گا

135

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) بیک ٹو بیک لابنگ لو ٹینس سیریز ایونٹس کا انعقاد کر رہی ہے، پہلا ایونٹ (آج) جمعہ سے اسلام آباد ٹینس اکیڈمی جبکہ دوسرا ٹورنامنٹ 31 جنوری سے کراچی یونین کلب میں شروع ہو گا۔ جمعرات کو پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفسیلات کے مطابق دونوں ایونٹس اسلام ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں کھیلے جائیں گے