26.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومشوبزلارنس بشنوئی کی دھمکیاں، سلمان خان کا سفر گھر اور فلم سیٹ...

لارنس بشنوئی کی دھمکیاں، سلمان خان کا سفر گھر اور فلم سیٹ کے درمیان محدود

- Advertisement -

ممبئی۔27مارچ (اے پی پی):بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ اتنا ہی جئیں گے جتنی اللہ نے ان کی عمر لکھی ہے ۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی متعدد دھمکیوں کے حوالے سے ان سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ ہیں۔

لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکیوں کے بعد گزشتہ سال ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ان کی رہائش کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کی سکیورٹی میں نمایاں اضافہ کیا گیا اور ان کے گھر کی بالکونی میں ایک بڑا بلٹ پروف شیشے کا پینل لگا یا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مسلسل سکیورٹی میں گھرے رہنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی انہیں سکیورٹی کے لئے بہت سے لوگوں کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے جو ان کے لئے بعض اوقات ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ صرف اپنے گھر سے فلم کے سیٹ اور سیٹ سے گھر تک ہی سفر کرتے ہیں۔ فلم سکندر کے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے بتایا ہے کہ سلمان کو لاحق سیکورٹی خطرات کے باعث ٹیم کو سیٹ پر دس ہزار سے بیس ہزار تک لوگوں اور سخت سکیورٹی کاانتظام کر نا پڑا۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم سکندر 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں کاجل اگروال اور رشمیکا مندنا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576615

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں