لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں یونس خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

88
APP63-20 LONDON: May 20 - Syed Ibne Abbas, Pakistan High Commissioner to the UK addressing during a farewell event celebrated Younis Khan’s careers at Lords. APP

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) نامور پاکستانی کرکٹرز یونس خان کے اعزاز میں ہفتہ کو لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سمیت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں، مداحوں، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور صحافیوں نے کیریئر کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں لیجنڈری کرکٹر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یادگار انداز سے 17 سالہ کیریئر اختتام کرنے پر یونس خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یونس نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی کرکٹ کیلئے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یونس خان کے کارناموں پر فخر ہے، میری نیک تمنائیں اور ہمدردیاں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیاب ہوں۔