ویانا۔24جولائی (اے پی پی):سربیا کے ٹینس کھلاڑی لاسلو جیری جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔29 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی ویٹ کوپریوا کو شکست دی ۔جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 80اں ایڈیشن آسٹریا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور …
لاسلو جیری کا جنرلی اوپن اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز ،دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
ویانا۔24جولائی (اے پی پی):سربیا کے ٹینس کھلاڑی لاسلو جیری جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔29 سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی ویٹ کوپریوا کو شکست دی ۔جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 80اں ایڈیشن آسٹریا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
سربین ٹینس کھلاڑی لاسلو جیری نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی ویٹ کوپریوا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(6-8)اور 3-6 سے شکست دی ،جہاں ان کا مقابلہ برازیلین حریف کھلاڑی تھیاگو سیبوتھ وائلڈ سے ہوگا۔932








