23.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومضلعی خبریںلانگ مارچ سے اپوزیشن کی سیاست کو تقویت نہیں ملے گی، سیاست...

لانگ مارچ سے اپوزیشن کی سیاست کو تقویت نہیں ملے گی، سیاست میں وزیر اعظم عمران خان کامتعارف کرایا گیا معیار اپنانا پڑے گا، رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ

- Advertisement -

لاہور۔31جنوری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے اپوزیشن کی سیاست کو ہرگز تقویت نہیں ملے گی بلکہ ان کی سیاست مزید سکڑ جائے گی،انھیں سیاست میں وزیر اعظم عمران خان کا متعارف کرایا گیا معیارو اپنانا پڑے گا ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے سن لیں اب کرپشن کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی، آپ کو سیاست میں وزیر اعظم عمران خان کے متعارف کرائے گئے معیار کو اپنانا پڑے گا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اگریہ سوچ رہی ہے کہ 22کروڑ عوام انھیں وزیر اعظم کا عہدہ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے تویہ ان کی بھول ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=293052

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں