لاو±س کے صدرِ اور چینی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات

بیجنگ۔ 6 جون (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے لاو±س کے صدر بونیاگ ووراچِت سے بیجنگ میں ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور لاو±س ہمسایہ دوست ممالک ہیں۔اس وقت چین اور لاو±س کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔چین لاو±س کے ساتھ باہمی احترام …

بیجنگ۔ 6 جون (اے پی پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے لاو±س کے صدر بونیاگ ووراچِت سے بیجنگ میں ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق لی کی چیانگ نے کہا کہ چین اور لاو±س ہمسایہ دوست ممالک ہیں۔اس وقت چین اور لاو±س کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے اور حقیقی تعاون کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔چین لاو±س کے ساتھ باہمی احترام اور حمایت کی بنیاد پر دونوں پارٹیوں اور ممالک کی دوستی کے فروغ اور چین -لاو±س ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین لاو±س کے ساتھ نقل و حمل کی بنیادی تنصیبات ،زراعت، تعلیم،سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے تاکہ چین لاو±س ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری میں نئی پیش رفت حاصل ہو سکے۔