لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون تیار کر لیا ہے، جلد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، شیریں مزاری

70

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون تیار کر لیا گیا ہے جسے جلد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شروع دن سے ہی جبری گمشدگی کے شروع سے خلاف ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں بھی یہ بات شامل ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے بڑی دلچسپ بات کی ہے کہ جب سے لوگ لاپتہ ہو رہے ہیں، سابقہ جمہوری حکومتیں بھی اس کی ذمہ دار ہیں، اس دور میں کارروائی کیوں نہیں کی گئی کیا وہ اس کے ذمہ دار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب قانون بن جائے گا تو یہ چیزیں پھر رک جائیں گی۔