لاڑکانہ،سندھی ثقافتی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

75
لاڑکانہ،سندھی ثقافتی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

لاڑکانہ۔1دسمبر (اے پی پی):سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں بھی سندھی ثقافتی دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔شہر میں سندھی ثقافتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جناح باغ پر اختتام پذیر ہوئی۔جناح باغ چوک پر سندھی ثقافتی دن کے حوالے سے مرکزی ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں پر اسٹیج سجایا گیا۔اسٹیج پر محفل موسیقی کا پروگرام بھی کیا گیا۔

تقریب میں ایم پی اے جمیل احمد سومرو،ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل کھوسو،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل چنا،چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ اعجاز علی لغاری،میئر لاڑکانہ انور علی لہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔