لاڑکانہ۔24اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ اورچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو،شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر 2007 کے گمنام 20 شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دی۔
واضح رہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 2007 میں سانحہ کارساز کے گمنام شہداء کو “میں بھٹو ہوں” کی شناخت کے ساتھ گڑھی خدا بخش میں دفن کیا تھا۔