لاڑکانہ،پولیس مقابلہ شہید اہلکار سید گدا حسین شاہ کے کیس میں مطلوب ڈاکو طارق ببر زخمی حالت میں گرفتار

97
لاڑکانہ،پولیس مقابلہ شہید اہلکار سید گدا حسین شاہ کے کیس میں مطلوب ڈاکو طارق ببر زخمی حالت میں گرفتار

لاڑکانہ۔7نومبر (اے پی پی):پولیس مقابلہ پولیس سٹیشن بی سیکشن شہدادکوٹ ضلع قمبر شہدادکوٹ کی حدود بائی پاس روڈ نزد شربت بروہی موڑ سے پولیس کا کریمنلز سے مقابلہ شہید پولیس جوان سید گدا حسین شاہ کے کیس میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو طارق ببر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا

،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کے قبضے سے پسٹل بمعہ میگزین برآمد کرکے زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت طارق ولد غلام حسین ببر سکنہ سیف اللہ کالونی شہدادکوٹ ضلع قمبر شہدادکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو ضلع قمبر شہدادکوٹ میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ مزید تفتیش اور ملزم کا مکمل کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔