لاڑکانہ،گرمی کی شدت میں اضافہ، آئس فیکٹری مالکان نے کچی برف مہنگی کر دی

126
Larkana, increasing heat intensity
Larkana, increasing heat intensity

لاڑکانہ۔23مئی (اے پی پی):لاڑکانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ آئس فیکٹری مالکان نے کچی برف مہنگی کر دی۔شہریوں نے اعلی حکام سے برف کا سرکاری ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل برف کا پکا کین 350 روپے میں فروخت ہو رہا تھا جس کی قیمت اب 450 سے 500 تک کرنے کے ساتھ برف بھی کچی فراہم کی جا رہی ہے اور کچی برف استعمال کرنے سے ہزاروں شہری گیسٹرو اور پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔دوسری طرف لاڑکانہ و گرد و نواح میں 18، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث نہ صرف شہری و تاجر پریشان ہیں بلکہ گھروں اور مساجد میں پانی کی کمی کی ہے۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کچی برف کا بھی سرکاری ریٹ مقرر کیا جائے۔