لاڑکانہ۔23ستمبر (اے پی پی):بی بی آصفہ ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے سالانہ بیچ 8 سیشن 25-2024 ء کی دوسری ٹرم کے لئے چھ ماہ کی ہاؤس جاب کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔چانڈکا میڈیکل کالج ہسپتال لاڑکانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فارم 20 ستمبر 2024 سے جاری کیا جا رہا ہے، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی گئی ہےجبکہ انٹرویو 30 ستمبر کو ہوں گے۔ ہاؤس جاب کی تربیت یکم اکتوبر 2024 ء سے شروع ہوگی۔جن امیدواروں نے فارم جمع کرائے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک فارم جمع کروائیں اور 30 ستمبر 2024 کو صبح 10 بجے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کے ایڈمشن بلاک میں ہونے والے انٹرویو میں شریک ہوں،انٹرویو کے لئے کوئی بھی ٹی اے ، ڈی اے نہیں دیا جائیگا اور ناہی کوئی علیحدہ لیٹر جاری کیا جائے گا۔جو امیدوار انٹرویو میں حاضر نہیں ہوں گے انہیں ہاؤس جاب ٹریننگ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔