لاڑکانہ ۔10جنوری (اے پی پی):لاڑکانہ شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں شدید دھند ،قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند چھائی رہی، ٹھنڈی ہوائوں و سردی نے لوگوں کو ان کے گھروں میں محصور کردیا ۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ اور اس کے گردو نواح کے مختلف علاقوں میں چلنے والی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہی،
لوگ ٹھنڈ کو کم کرنے کیلئے دھوپ کی تلاش کرتے رہے۔ دھند کے باعث لاڑکانہ کے نواحی علاقوں کو جانے والی شاہراوں پر بھی شدید دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار انتہائی کم رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اندرون سندھ سردی میں اضافے کے ساتھ مزید شدید دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ دھند کے باعث شہر کی سڑکوں پر صبح اور رات کے وقت ٹریفک معمول سے کم رہتی ہے۔