لاڑکانہ۔ 13 نومبر (اے پی پی):لاڑکانہ ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول کی حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں دو افراد قتل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول کی حدود گائوں پہلڑی میں سیاہ کاری کے الزام میں مسلحہ افراد نے فائرنگ کرکے فیضل عمرانی اور مسمات سرداراں کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کا شاخسانہ ہے، ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،
دوسری جانب ڈی آئی جی پی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ محمد کلیم ملک سے رابطہ کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا ہے کہ دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔