لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں میں 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

64
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

لاڑکانہ۔ 01 جون (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں میں 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوھری نے کہا کہ ڈوکری تھانہ کی حدود چنہ پل والے علاقے، تھانہ لاشاری کی حدود ولیداد گابر والے علاقے اور تھانہ کیٹی ممتاز کی حدود پیر جان محمد روڈ پر گشت پر معمور پولیس نے واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنادیا ہے،

مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے متعلقہ تھانوں کی حدود سے تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت عبداللہ ولد منٹھار چانڈیو، عرفان پہنھور اور فرحان کھنڈ کے طور پر ہوئی ہے،

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ڈاکو لاڑکانہ اور گردونواح والے علاقوں کے اندر سنگین جرائم اور مقدمات میں ملوث ہیں جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاریوں کے لیے علاقوں میں سرچ آپریشن آپریشن کیا گیا فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔