لاڑکانہ۔ 01 فروری (اے پی پی):لاڑکانہ رینج پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن میں 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بتایا کہ شکارپور پولیس نے گڑھی یاسین کے کچہ میں ٹارگیٹڈ آپریشن کرکےصلاح معرفانی اور ڈاکو الطاف معرفانی کو گرفتار کرلیا ہے، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بتایا کہ لاڑکانہ رینج کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹڈ آُپریشن جاری ہے، دوران آپریشن کئی مغویوں کو بازیاب کرواکر انعام یافتہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے جو آپریشن ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔