16 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںلاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ، 7 ملزمان...

لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ، 7 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دڑی پولیس نے روپوش ملزم فیضان عرف فیضیاب منگی ،رتوڈیرو پولیس نے شہدادکوٹ روڈ اور لاشاری روڈ سے ملزم فرحان ویسر کو 2 کلو چرس اور ملزم ماجد کنگو کو 500 گرام چرس سمیت، علی گوہر آباد پولیس نے ایمپائر روڈ سے ملزم تعمور چانڈیو کو چرس سمیت، رشید وگن پولیس نے بھائی خان لاڑو سے ملزم نثار نوناری کو چرس سمیت، تھانہ شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو پولیس نے لوکوشیڈ سے ملزم علی جان گاڈھی کو چرس سمیت اور ھٹڑی غلام شاہ پولیس نے ملزم جمیل جتوئی کو 11 کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب دڑی پولیس نے حاکم علی کی چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں