لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں، آٹھ ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

68
لاڑکانہ،پولیس کا سرچ و کومبنگ آپریشن،سات ملزمان گرفتار

لاڑکانہ ۔3مارچ (اے پی پی):ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایک اشتہاری سمیت آٹھ ملزمان گرفتار، لوھے کی راڈ اور ماسٹر چابی برآمدکرکے مقدمات درج کر دیئے گئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی سب انسپکٹر روشن علی چانڈیو بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے جرم کے ارادے سے شہر میں داخل ہونے والے سات ملزمان ر حیم گوپانگ ،غلام اصغر گوپانگ ،ساجن علی گوپانگ ،محمد عرس گوپانگ ،عبدالستار چانڈیو ،عطاءاللہ سانگاہ اور انصاف گوپانگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین عدد لوہے کی راڈ اور ماسٹر چابی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

دوسری کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی نے بمعہ اسٹاف بائی پاس قمبر سے کارروائی میں تھانہ قمبر سٹی کے کیس میں اشتہاری ملزم راشد علی چانڈیو کو گرفتار کرلیا ۔جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔