لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ و منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں ، 10 ملزمان گرفتار

91

لاڑکانہ۔15اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پرجرائم پیشہ و منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے چار منشیات فروشوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس، بھنگ، ہیروئن،شراب کی بوتلیں، اسلحہ اور لوڈر رکشہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ پولیس کے مطابق ا یس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپکٹر ذوالفقار علی پٹھان نے بمعہ سٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر عام گلی قمبر پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم مقصود احمد گوپانگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر انور علی ابڑو نے بمعہ سٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر وارہ حمل روڈ نزد سرویر موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سلیم رضا عرف سلیم ڈیپر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو گرام بھنگ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وگن انسپکٹر وریل شاہ نے بمعہ سٹاف دوران گشت عام گلی صالح پور محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گلن چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8 عدد آدیہ شراب کی بوتلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

چوتھی کارروائی میں آئی سی پی پی صدر قمبر سب انسپکٹر رضا محمد تونیہ نے بمعہ سٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر قمبر غیبی دیرو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اشفاق علی چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھ عدد ہیروئن کی پڑیاں ورن 15 گرام برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پانچویں کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ بہرام انسپکٹر علی حسن مہرنے بمعہ اسٹاف کے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ایکٹیو کرمنلز محمد ابراہیم مگسی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور دلمراد مغیری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد ڈنڈا اور لوڈر رکشہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

چھٹی کارروائی میں آئی سی پی پی دوست علی بنگلا انسپکٹر امداد علی چانڈیو نے بمعہ سٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی ٹو پہنوارو روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دوست علی کے قتل کیس میں مطلوب چار ملزمان بنام بھار چانڈیو ،محرم چانڈیو ،بشیر چانڈیو ، جبار چانڈیو کو گرفتار کر کے ملزم بہار اور محرم چانڈیو کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ دو عدد پسٹل بمعہ میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔