24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، چار منشیات فروش گرفتار

لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں، چار منشیات فروش گرفتار

- Advertisement -

لاڑکانہ۔9اگست (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ میروخان انسپکٹر منظور احمد مہر نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر میروخان ٹو لاڑکانہ روڈ نزد جتوئی موڑ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم بشیر احمد لغاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1020 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ میروخان نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر قمبر روڈ پر کارروائی کر کے منشیات فروش ملزم عمران چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1030 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او تھانہ سجاول جونیجو انسپکٹر راجا ذوالفقار حیدر منہاس نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم حاجن چانڈیو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 560 گرام چرس اور ایک عدد بغیر لائسنس پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

- Advertisement -

ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر غلام مصطفیٰ میرانی نے بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم سمیر کانڈھڑو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ایس ایس پی نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، ضلع سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، منشیات کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔گرفتار منشیات فروش ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں