- Advertisement -
لاڑکانہ۔1مئی (اے پی پی):جیکب آباد پولیس نےدو مطلوب ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرکے چرس برآمدکر لی۔ پولیس کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو مطلوب ملزمان سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم امتیاز دایو سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں مختلف مقدمات میں مطلوب دو ملزمان اللہ رکیو انڑ اور حاجی غازی برڑو کو بھی گرفتار کرلیاگیا ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590915
- Advertisement -