لاڑکانہ پولیس کی کچے کے علاقہ شادن جتوئی والے میں کارروائی، چوری شدہ بھینسیں برآمد

49
لاڑکانہ،پولیس کا سرچ و کومبنگ آپریشن،سات ملزمان گرفتار

لاڑکانہ۔ 03 فروری (اے پی پی):لاڑکانہ پولیس نے کچے کے علاقہ شادن جتوئی والے میں کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی تین عدد بھینسیں برآمد کر لیں۔ اس حوالے سے پیر کو ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری نے بتایا کہ 29 جنوری کو بھینسیں چوری ہونے کی اطلاع پر لاڑکانہ پولیس نے کچے کے مختلف مقامات پر مسلسل کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بالآخر چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی تینوں بھینسیں برآمد کرکے اصل مالک سراج احمد جتوئی کے حوالے کردی ہیں۔ دوسری جانب چوری شدہ قیمتی بھینسیں برآمد ہونے پر بھینسوں کے مالک نے لاڑکانہ پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔