اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام کا یہ اجتماع بتا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے گھر میں تبدیلی کا پیغام پہنچ گیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ2023 انشاءاللہ سندھ بھی تحریک انصاف اور اتحادیوں کی حکومت ہو گی، سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ پر لگے گا نہ کہ جو 14 سال سے عوام کے پیسوں پر جائیدادیں پیپلزپارٹی کے حکمرانوں کی بن رہی ہیں ۔