لاکھوں شامی مستحکم اور جامع عبوری انتظامات کے خواہاں ہیں،اقوام متحدہ

104
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ۔9دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لاکھوں شامی مستحکم اور جامع عبوری انتظامات کے خواہاں ہیں۔ العربیہ کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے گزشتہ روز بیان میں شامی شہریوں پر زور دیا کہ وہ بات چیت، اتحاد اور بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کو ترجیح دیں کیونکہ وہ اپنے معاشرے کی تعمیرِ نو کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک مستحکم اور جامع مستقبل کی جانب سفر میں شامی عوام کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔