لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد وطن واپسی کے لیے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن جاری ہے، ترجمان یو این ایچ سی آر

65
یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پناہ گزینوں کی امدادی کوششوں کو متحرک کر دیا

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) کووڈ۔19 کے باعث لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے وطن واپسی کے لیے یو این ایچ سی آر سے رابطے کرکے افغانستان جانے لیے رجسٹریشن کروارہے ہیں۔جمعرات کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد یو این ایچ سی آر نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے وطن واپسی کے عمل کا اعلان 10 اگست کو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر کے پی او آر کارڈ ہولڈر رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپسی کے لیے پرعزم ہیں اب تک9 خاندانوں کے بچوں سمیت 43 افراد نے وطن واپسی کے لیے درخواست دی ہیں ان میں ایک خاندان کوئٹہ جبکہ 8 خاندانوں نے پشاور سے افغانستان واپس جانے کے لیے باضابطہ رجسٹریشن کرواکر فارم حاصل کر لیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں قیصر خان نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کے موقع پر 200 امریکی ڈالر فی افراد کو دیا جا رہا ہے ان میں بچے بھی شامل ہیں۔