لاک ڈاو¿ن یا احتجاج کبھی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا ، ندیم افضل چن

65

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے یا مظاہرے کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن یا احتجاج کبھی بھی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا اور معاملات حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ وہ بدھ کو یہاں نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کے لئے احتجاج یا دھرنا شروع کرنے سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہی۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جے یو آئی (ف) جماعت کا ذاتی ایجنڈا لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاو¿ن یا احتجاج کبھی بھی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوسکتالہذا مسائل اور معاملات حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔