35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور،انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور،انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے اینٹی کرپشن سر کل نے بڑی کاروائی کے دوران انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دورانگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم محمد عرفان اسلم کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم انسانی اعضا کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف کارروائی متاثرہ شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ۔ملزم نے مختلف مریضوں کے گردے پیوند کروانے کے لیے جعلی ٹیشو میچنگ رپورٹس تیار کیں ۔ملزم نے مریضوں سے لاکھوں روپے بٹورے اور غیر قانونی پیوندکاری کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کا سہارا لیا۔ملزم سال 2024 سے ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔

- Advertisement -

ابتدائی تفتیش کے مطابق اس مکروہ دھندے میں متعدد افراد اور سہولت کار ملوث ہیں ۔ملزم سے تفتیش کے بعد دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ ملزم کو گھناونے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت یا پیوندکاری سے متعلق کسی بھی اطلاع کے لیے فوری طور پر قریبی ایف آئی اے دفتر سے رابطہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587615

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں