35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںلاہور،تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق،ایک زخمی

لاہور،تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق،ایک زخمی

- Advertisement -

لاہور۔25اپریل (اے پی پی):گلشن راوی ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دوسرے نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی،پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے ۔

پولیس نے حادثے کا باعث بننے والی بس کو تحویل میں لے لیا، فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں