36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور،سلنڈر دھماکے میں2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق،7 زخمی

لاہور،سلنڈر دھماکے میں2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق،7 زخمی

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے 32 چوک میں واقع شیل پمپ کے قریب ایل پی جی گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔3 منزلہ گھر کے نچلے حصے میں گیس سلنڈرز کی دکان تھی،حادثہ ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں پیش آیا،

- Advertisement -

سلنڈرز پھٹنے سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،سلنڈر پھٹنے سے7 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590398

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں