21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومضلعی خبریںلاہور،سٹی ٹریفک پولیس کی یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں...

لاہور،سٹی ٹریفک پولیس کی یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی

- Advertisement -

لاہور۔5فروری (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مال روڈ الحمرا ہال چوک سے فیصل چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے کی۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ آزادی کی جدوجہد میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری بھائیوں بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم کشمیر منانے کا مقصد بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنا ہے ، یوم کشمیر دراصل تجدید عہد کا دن ہے کہ کشمیر ہمارا ہے،یوم کشمیر پر ریلیوں، جلسے جلوس اور پروگراموں کیلئے

- Advertisement -

جامعہ ٹریفک پلان مرتب کیا گیا، 2 ایس پیز کی سربراہی میں 11 ڈی ایس پیز، 70 انسپکٹرز، 13 سو سے زائد وارڈنز تعینات رہے جبکہ شہر میں مجموعی طور پر 56 پروگرام منعقد ہوئے، سٹی ٹریفک پولیس نے 43 ریلیوں 5 سمینارز/ کانفرنس1 احتجاجی کیمپ اور 1 احتجاجی مظاہرہ کو فول پروف ٹریفک انتظامات کئے گئے، منتظت مہدی۔کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیلئے بہترین ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں،

کسی بھی روڈ کو مکمل طور پر بند نہیں رکھا گیا، چوک استبول تا داتا دربار، چوک گنگارام تا فیصل چوک، پی ایم جی چوک، جی پی او چوک، کینٹ گیٹ پیلس سے شاہ فیصل چوک تک ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ شملہ پہاڑی، پریس کلب کے گردونواح میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے، شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایم ایف کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294018

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں