لاہور۔7جولائی (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، کسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے، خلاف ورزی پربچے کے والدین یا سرپرست ذمہ دار ہونگے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے لیکر 30 جون تک کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کل 33277 چالان کئے گئے ہیں۔ اسی دورانیہ میں مختلف خلاف ورزیوں پر 251 ایف آئی آرز بھی کم عمر ڈرائیورز کے خلاف درج کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی او نے کم عمر ڈرائیورز کو سڑک پر دیکھتے ہی فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں تعینات ٹریفک وارڈنز سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کریں اور جہاں کم عمر ڈرائیورز دیکھیں، ان کے خلاف فوری ایکشن لیں۔
سی ٹی او نے سیف سٹی میں تعینات ٹریفک سٹاف کو کیمروں کی مدد سے کم عمر ڈرائیورز کی فوری نشاندہی کا حکم اور کیمرہ سے جہاں بھی کم عمر ڈرائیورز نظر آئیں، فوری وائرلیس کے ذریعہ فیلڈ سٹاف کو بتا کر کارروائی کروائیں کم عمر ڈرائیورکسی رعائیت کی مستحق نہیں، والدین یا سرپرست کے خلاف بھی فوری قانونی کارروائی کریں گے۔