- Advertisement -
لاہور۔25اپریل (اے پی پی):لاہورکے علاقہ شفیق آباد کے قریب3 بچے دریا راوی میں ڈوب گئے ۔ریسکیو1122 نے تینوں بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں۔ریسکیو1122 کے مطابق ڈوبنے والے بچوں میں 6 سالہ نصیب اللہ، 7سالہ امیر حمزہ اور 9 سالہ قدرت اللہ ہے ۔ تینوں بچوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیاہے۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے بغیر بتائے دریا پر نہانے کے لئے گئے تھے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587567
- Advertisement -