لاہور،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مہم تیز

76
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹرز ٹاون شپ کا دورہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹرز ٹاون شپ کا دورہ

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 10985 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مہم کے دوران 11 ہزار 643 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 658 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔