لاہور۔8 اگست (اے پی پی )لاہور کی مقامی مارکیٹ میںمنگل کے روزسبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں،آلو کچہ چھلکا37سے 39 روپے فی کلو، پیاز33 سے 35 روپے اور ٹماٹر45سے 47 روپے فی کلو تک فروخت ہوا، اسی طرح ادرک چائنہ144سے 150 روپے ، پالک 17 سے18 روپے ، بینگن28سے 30 روپے ، بھنڈی توری53سے55 روپے ،کریلہ43سے45روپے، گھیا کدو 33سے35 روپے ،مٹر116سے 120 روپے ، اروی 28سے 30 روپے ،شملہ مرچ33 سے 35 روپے ، پھول گوبھی43سے 45 روپے ، بند گوبھی14 سے 15 روپے اور شلجم38 سے 40 روپے فی کلو رہا۔