23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور،ٹریفک حادثہ میں3افراد جاں بحق، 4 زخمی

لاہور،ٹریفک حادثہ میں3افراد جاں بحق، 4 زخمی

- Advertisement -

لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):لاہور کے علاقے رائیونڈ روڈ پر واقع ارائیاں سٹاپ کے قریب ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈمپر تیز رفتار ی کی وجہ سے بے قابو ہو کرکھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پردم توڑگئے جبکہ4افراد زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر جاں بحق ہونےوالے افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں