لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں1515 ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 1597زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1515ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 678افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تعداد 92 فیصد موٹر سائیکل حادثات کی ہے،اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ شہری ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ269ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جس میں صوبائی درالحکومت لاہور 304متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد 116حادثات میں 114متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 89حادثات میں 85متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔