لاہور،پولیس کی بجلی چوروں کے خلاف 2024 میں بھی کارروائیاں جاری،24589 گرفتار

110
Against power thieves
Against power thieves

لاہور۔24ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے رواں برس بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے دوران25764مقدمات درج کر کے24589ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ترجمان لاہور پولیس نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ اقبال ٹائون ڈویژن میں بجلی چوری کے3314،صدرڈویژن میں 3709، کینٹ میں ڈویژن7208، ماڈل ٹان میں 4124، سٹی میں ڈویژن4779 اور سول لائنز میں ڈویژن 1455ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کا بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون بلا تعطل جاری ہے،بجلی چورقومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نےبجلی چوری میں ملوث ملزمان کے محاسبے کےلئے لیسکوکو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہری بجلی چوری کی صورت میں پولیس اور متعلقہ اداروں کو بروقت مطلع کریں ۔