لاہور،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نےسکول ٹیچر کی بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا

249
Chairperson Child Protection Bureau

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے رائیونڈ میں سکول ٹیچر کی جانب سے بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچوں اور لواحقین سے رابطے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رائیونڈ میں سکول ٹیچر کی جانب سے بچوں سے زیادتی کا واقعہ افسوسناک ہے،سکول ٹیچر نے بچوں سے مبینہ طور پر بد فعلی کی۔

پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ زیادتی کا شکار بچوں کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔