لاہور۔2اکتوبر (اے پی پی):ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا نے ڈی ایچ اے فیز 08 میں ڈینگی و صفائی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا ۔ ترجمان کےمطابق ڈی سی کو ڈینگی ٹیموں نے لاروا اور ڈینگی کیس رسپانس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔
دوران انسپکشن ڈینگی لاروا برآمد ہو نے پر فوری تلف کروایا گیا اور ڈی سی لاہورنے ڈینگی ٹیموں کو متاثرہ گھر اور اطراف کے گھروں میں ڈینگی سپرے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سید موسٰی رضا نے متعلقہ ڈی ڈی ایچ او کو ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی حاضری بروقت یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ڈی سی نے سہج پال روڈ، چاچو والی اور رنگ روڈ کے اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید موسٰی رضا نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز صفائی نظام کو مزید بہتر بنائیں اور خالی پلاٹس کی طرف خصوصی توجہ دیں،سڑک کنارے تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔