لاہور۔19جولائی (اے پی پی):سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 33 گیس کنکشن منقطع کیے اور 3 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔ترجمان کے مطابق لاہور میں، ٹیموں نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 کنکشن منقطع کیے اور 3 ایف آئی آر درج کرائیں۔ ملتان میں، 18 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے۔
فیصل آباد میں، 3 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے اور 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔شیخوپورہ میں، گیس چوری کے خلاف 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں، گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا اور 1 لاکھ 70 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ بہاولپور میں، کمپریسر کے استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے گئے۔