لاہور، امپوریم مال جوہر ٹائون میں شجر کاری تقریب منعقد

63

لاہور۔21مارچ (اے پی پی):لاہور میں ڈی اے کی جانب سے شجر کاری مہم”پلانٹ فار پاکستان”کا آغازکیا گیا ہے۔اس حوالے سے امپوریم مال جوہر ٹائون میں شجر کاری تقریب کا جمعرات کے روز انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق تقریب میں ممبر قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ایڈمن، چیف ٹان پلانر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ سمیت تمام افسران نے شرکت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ممبر قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹائون میں پودا لگایا۔سیف الملوک کھوکھر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی جانب سے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے، لاہور شہر میں صرف ایل ڈی اے دو لاکھ پودے لگا رہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں کے تعاون سے تمام اسکیموں میں شجر کاری کی خصوصی مہم جاری ہے جبکہ ایل ڈی اے کی اپنی تمام اسکیموں میں بھی شجر کاری کی جارہی ہے۔

لاہور میں سبزے کو فروغ کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اقدامات کر رہے ہیں۔ طاہر فاروق نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان کی مہم میں بچے، بزرگ، خواتین سب شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر ہاسنگ سیون، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر انوائرمنٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر، سی اینڈ آئی اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔