لاہور۔23مارچ (اے پی پی):مجسٹریٹ ضلع کچہری رضوان احمد نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ملزم احسن شاہ کا مزید4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا،
سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا،احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست اوراس پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے، احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لئے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔