22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور، سارہ رشید ایگزیکٹوڈا ئریکٹر الحمرا تعینات

لاہور، سارہ رشید ایگزیکٹوڈا ئریکٹر الحمرا تعینات

- Advertisement -

لاہور۔2مئی (اے پی پی):سارہ رشید کو ایگزیکٹوڈا ئریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا تعینات کر دیا گیا۔سارہ رشید پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس کی گریڈ 19 کی آفیسر ہیں۔ترجمان الحمرا آرٹس کونسل کے مطابق نئی تعینات ہونے والی ایگزیکٹو ڈائریکٹر زبان وادب، تہذیب وتمدن اور اپنی ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی کے لئے اقدامات کریں گی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سار ہ رشید محکمہ ہیلتھ، ہائر ایجوکیشن،معدنیات، آبپاشی، ایگزکلچرو دیگر شعبوں میں اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔انھوں نے یونیورسٹی آف لند ن سے لا،یونیورسٹی آف ملبورن سے ڈویلپمنٹ سٹڈیز جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

- Advertisement -

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں