26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور، سوئی ناردرن کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری،مزید 82...

لاہور، سوئی ناردرن کا گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری،مزید 82 گیس کنکشن منقطع

- Advertisement -

لاہور۔5مئی (اے پی پی):سوئی ناردرن ٹیموں کا گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری،لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مزید 82 گیس کنکشن منقطع،20 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی ریجنل ٹیم نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16گیس کنکشن منقطع کر کے 4 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 اور کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کیے ،بہالپور میں بھی کمپریسر کے استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع کئے گئے ۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال و غیر قانونی کنکشن پر 40 گیس کنکشن منقطع اور 15 لاکھ کے جرمانے عائد کیے ۔ مردان میں بھی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 8 گیس کنکشن منقطع کر کے 1 لاکھ کے جرمانہ عائد کیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں